پاکستان
12 مارچ ، 2012

میئر استنبول کی مزار اقبال پر حاضری، بادشاہی مسجد کا دورہ

میئر استنبول کی مزار اقبال پر حاضری، بادشاہی مسجد کا دورہ

لاہور… میئر استنبول ڈاکٹر قادر توپباش نے آج لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال عالم اسلام کی اہم شخصیت ہیں۔ڈاکٹر قادر توپباش مزار اقبال پہنچے تو کمشنر لاہور جواد رفیق، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق، کمانڈنٹ ستلج رینجرز بریگڈیئر زاہد احمد نے ان کا استقبال کیا۔ ترک مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ میئر استنبول نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ بعد میں ڈاکٹر قادر توپباش نے بادشاہی مسجدکے مختلف حصے دیکھے اور وہاں دو نوافل نماز بھی ادا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ترک وزیراعظم طیب اردگان کی طرف سے پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بادشاہی مسجد کی عالم اسلام میں بڑی اہمیت ہے۔

مزید خبریں :