پاکستان
12 مارچ ، 2012

وزیراعلی سندھ کا صبح سویرے سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ

وزیراعلی سندھ کا صبح سویرے سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ

کراچی… وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آج صبح سویرے سندھ سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ کیا افسران کے موجود نہ ہونے کے سبب وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا ہے۔وزیر اعلی نے سندھ سیکریٹریٹ کے دورے میں کے موقع پر تمام فلورز پر موجود دفاتر کا جائزہ لیا جہاں تقریبا تالے لگے ہوئے تھے جبکہ بیشتر دفاتر میں افسران اور چھوٹے ملازمین موجود نہیں تھے جس پر وزیر اعلی نے برہمی کا اظہار کیا اور اس غیرذمہ دارنہ عمل اور فرائض میں عدم توجہ کا سخت نوٹس لیا۔ انہوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں کہ افسران و ملازمین ڈیوٹی کے اوقات کار میں اگر اپنے دفاتر میں غیر حاضر پائے گئے تو انکے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :