02 جنوری ، 2012
لندن…این جی ٹی…کچھ عر صہ پہلے تک شاید سسرا لی رشتہ دار یا بی جمالو ٹائپ کی خواتین شا دی شدہ جو ڑوں میں طلا ق کروانے کا اہم سبب بنتی ہو ں لیکن اب یہ کام سما جی روابط کی ویب سائٹ فیس بک سر انجا م دے رہی ہے ۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطا بق گز شتہ دو سالوں میں دنیا بھر میں ہونے والی ایک تہائی طلا قوں کا سبب کسی نہ کسی طر ح فیس بک رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطا بق گز شتہ سال بر طا نیہ میں فا ئل کیے گئے پا نچ ہزار طلا ق کے کیسو ں میں سے تنتیس(33) فیصدمیں فیس بک کاذکر مو جو د ہے ۔ قانونی ماہرین کے مطا بق فیس بک پر ہو نے والی دوستیاں اور تعلقات شا دی شدہ جوڑوں کی زندگی میں تلخی بڑھا نے کا سبب بنتے ہیں اور بعض اوقات اس کے ذریعے شو ہر یا بیو یاں اپنے ساتھی کی ایسی مصروفیت کے بارے میں بھی جان لیتے ہیں جن سے وہ عمو ما ً بے خبر ہوتے ہیں اور یوں نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔