28 جون ، 2013
کراچی…کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب فائرنگ سے ملک کے اہم کار ڈیلر نویدرضاجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ملزم باآسانی فرارہوگئے۔نویدرضا ملک میں جاپانی گاڑیوں کے اہم ترین ڈیلروں میں سے ایک تھے۔انہیں موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا۔فائرنگ کے وقت گاڑی میں نویدرضا کا نوعمر بیٹا بھی موجود تھا جو محفوظ رہا۔نوید رضا کو قریبی اسپتال لے جایا گیا مگروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔پولیس نے نوید رضا کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ نوید رضا کوبھتے کی پرچیاں مل رہی تھیں۔اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔