12 مارچ ، 2012
کراچی… سندھ اسمبلی کے ارکان نیواپڈا کی جانب سے پنجاب کے مقابلے میں سندھ کومہنگی بجلی دینے کیخلاف احتجاج کیااورمعاملہ وفاق میں اٹھانے کامطالبہ کیاہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جام تماچی اورمنورعباسی کا کہنا تھا کہ طویل لوڈ شیدنگ کے باوجود حکومت سندھ پر بجلی کی مد میں پچیس ارب روپے کے واجبات زیادتی ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے ایوان کوبتایا کہ واپڈا اورحیسکو کی طرف سے حکومت سندھ پرظاہرکیے گئے پچیس ارب روپے کے واجبات چھان بین کے بعد تین ارب نوے کروڑ روپے ثابت ہوئے جو اداکردیے گئے ہیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مقابلے میں سندھ کو زیادہ بل بھیجے جارہے ہیں جو زیادتی ہے۔