پاکستان
12 مارچ ، 2012

مہاجرصوبے کی وال چاکنگ کیخلاف قراردادپردھمکیوں کا انکشاف

مہاجرصوبے کی وال چاکنگ کیخلاف قراردادپردھمکیوں کا انکشاف

کراچی… مہاجرصوبے کی وال چاکنگ کیخلاف مذمتی قرارداد کی منطوری کے بعد ارکان سندھ اسمبلی کو دھمکیاں دیے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خاتون رکن نصرت سحرعباسی نے انکشاف کیا کہ مہاجرصوبے کے مطالبے کی وال چاکنگ کے خلاف مذمتی قرارداد کے بعدان سمیت دیگرخواتین ارکان کودھمکی آمیزپیغامات مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔ صوبائی وزیرنادرمگسی کا کہنا تھا کہ موبائل نمبرزٹریس کرانے کیلیے جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجائے۔ صوبائی وزیرداخلہ منظوروسان نے کہاکہ کسی کو جرات نہیں کہ وہ سندھ کوتقسیم کرنے کی کوشش کرے۔ ڈپٹی اسپیکرشہلارضا کا کہنا تھا کہ سرکٹاسکتے ہیں مگرسندھ نہیں دے سکتے۔ایم کیو ایم کے سیدسرداراحمد کا کہنا تھا کہ وہ بھی خاموش نہیں ہیں ،مذمتی قرارداد کی بھرپورحمایت کی تھی یہ تاثرغلط ہے کہ ایم کیو ایم اس معاملے پر خاموش ہے۔

مزید خبریں :