پاکستان
12 مارچ ، 2012

جبری گمشدگی بند ہونی چاہیے، چوہدری شجاعت

جبری گمشدگی بند ہونی چاہیے، چوہدری شجاعت

اسلام آباد… سابق اور موجودہ دور کے حکمران شخصیت مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین نے لاپتا افراد کا مسئلہ حل نہ ہونے پر معذرت کرتے ہوئے کہاہے کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے، جبری گمشدگی بند ہونی چاہیئے ۔ چودھری شجاعت حسین نے اسلام آباد میں لاپتا افراد کے اہلخانہ کی طرف سے گزشتہ 27 دن سے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا ، انہیں بتایاگیاکہ کیمپ میں رجسٹرڈ متاثرہ خاندانوں کی تعداد 243 ہوگئی ہے، چودھری شجاعت نے وہاں خطاب میں کہاکہ لاپتا افراد کا مسئلہ حل نہ کرنے پر ہم بھی دیگر لوگوں جتنے مجرم ہیں، جبری گمشدگی بند کی جائے، کسی کا قصور ہے تو سامنے لایا جائے، انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ اب تک کچھ نہیں کرپائے، لاپتا افراد کے مسئلہ پر وہ لوگوں سے معذرت کرتے ہیں ۔

مزید خبریں :