12 مارچ ، 2012
گجرات… وفاقی وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ پیسے کی گندی سیاست کرنیوالوں کیخلاف مقدمات قائم اور انہیں نااہل قرار دیا جائے۔گجرات میں عوامی رابطہ مہم میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر دفاع احمد مختار نے کہا کہ مہران بینک اسکینڈل میں مسلم لیگ ن نے پیسے لئے ہیں۔شہباز شریف کو رقم بینک کی ذریعے ٹرانسفر کی گئی تھی ،جس کا ریکارڈ موجود ہے۔احمد مختار نے کہا کہ پیسے کی گندی سیاست کرنیوالوں کیخلاف مقدمات قائم کئے جائیں اور ایسے افراد کو نااہل قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی میں ہمیشہ سیاسی ونگ ہوتاہے۔پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔اْن کا کہناتھا کہ صدر آصف زرداری کی موجودگی میں مسلم ق کے صدر چوہدری شجاعت سے ہونیوالی میں ملاقات کے بعد لگتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں گجرات میں مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی حریف جماعتیں نہیں ہونگی۔