پاکستان
12 مارچ ، 2012

کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پرواز میں فنی خرابی

کراچی… کراچی سے آج صبح کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 352 میں اچانک فنی خرابی ہوگئی ، ٹیک آف سے قبل پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگاکرطیارے کوفضامیں بلندہونے سے روک لیا۔ ایرلائن ذرائع کے مطابق فنی خرابی کاشکارہونیوالا طیارہ بوئنگ 737 ہے۔ ایمرجنسی بریک لگنے سے مسافروں کو شدیدجھٹکا لگا۔ طیارے میں سو سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ ادھر پی آئی اے ترجمان کے مطابفق خرابی موسم اور برفباری کی وجہ سے پی آئی اے کی آج اسلام آباد سے گلگت، اسکردو اور کابل کیلئے پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

مزید خبریں :