12 مارچ ، 2012
کراچی… حکومت سندھ نے صوبے میں لائسنس یافتہ اسلحہ لیکرچلنے پرچار سال سے عائدپابندی اٹھانے کانوٹیفکشن جاری کردیا جبکہ اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار رہیگی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے2008 میں صوبے بھر میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کی تھی۔ حکومت سندھ نے اس پابندی کو فوری طوراٹھالیا ہے اب شہری اپنی حفاظت کے لئے لائسنس یافتہ اسلحہ لے کر چل سکیں گے تاہم اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی۔