12 مارچ ، 2012
کراچی… جامعہ کراچی میں دوطلبہ تنظیموں کے جھگڑے کے باعث متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔ رینجرز نے آٹھ طلبہ کو حراست میں لے لیاہے۔ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ میں طلبہ و طالبات کے ایک ساتھ کیک کاٹنے کے بعدایک طلبہ تنظیم کے کچھ ارکان نے ڈیپارٹمنٹ میں موجود طلباء کومارنا شروع کردیا جس کے بعد دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ تصادم کے دوران دونوں طلبہ تنظیم کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا ے جس سے متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔ رینجرز نے جامعہ کراچی میں تصادم کے دوران آٹھ طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں گزشتہ چار روز سے دو طلبہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔