پاکستان
12 مارچ ، 2012

فریال بی بی عرف رنکل کماری کو 26 مارچ تک شیلٹر ہوم بھجوادیاگیا

فریال بی بی عرف رنکل کماری کو 26 مارچ تک شیلٹر ہوم بھجوادیاگیا

کراچی…سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد انور باجوہ نے میرپور ماتھیلو سے مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی فریال بی بی عرف رنکل کماری کو 26 مارچ تک شیلٹر ہوم بھجوادیا۔آج عدالت کے حکم پر فریال کو پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ فریال کے ماموں اور درخواست گزار راجکمارکے وکلا نور ناز آغا اور دیگر نے عدالت کو بتایا کہ فریال سخت خوف کی حالت میں ہے اور اس وقت آزادانہ بیان نہیں دے سکے گی اس لئے اُسے چند دن کے لئے دارالامان بھجوایا دیا جائے۔ اس کے شوہر سید نوید شاہ کے وکیل جنید فاروقی نے کہا کہ ان حالات میں آج ہی لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے اسے اپنی مرضی سے جانے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ دارالامان میں فریال کو قتل کردیا جائے گا جبکہ نوید شاہ کو بھی قتل کردیا جائے گا۔ عدالت نے دکلائل کی سماعت کے بعد فریال کو شیلٹر ہوم بھجوادیا جسے آئی جی سندھ سپریم کورٹ کے حکم پر 26 مارچ کو اسے سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے درخواست گزار نے کہا اگر یہ ثابت ہوجائے کہ فریال نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے تو وہ اسے قبول کرلیں گے۔

مزید خبریں :