پاکستان
12 مارچ ، 2012

عظمیٰ ایوب زیادتی کیس میں نامزد ملزمان نے ضمانت کی درخواست دیدی

عظمیٰ ایوب زیادتی کیس میں نامزد ملزمان نے ضمانت کی درخواست دیدی

پشاور…مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی عظمی ایوب کے مقدمے میں نامزد ملزمان نے ضمانت کی درخواست دے دی۔ عظمی ایوب کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں نامزد چھ ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں ضمانت کی درخواست دی ہے، جس کی سماعت 22 مارچ کو ہوگی۔ ضمانت کی درخواست دینے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر حکیم خان ، انسپکٹر پیر محسن شاہ ، کریم خان بھی شامل ہیں۔ دونوں پولیس افسروں پر عظمیٰ کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام ہے۔ عظمیٰ کے مطابق اُسے کرک سے پولیس کی مدد سے اغوا اور بعد میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہائی کورٹ کے از خود نوٹس پر دونوں پولیس افسروں کو گرفتار اور معطل کیا کیا جاچکا ہے۔ عدالتی حکم پر ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کرکے رپورٹ ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

مزید خبریں :