12 مارچ ، 2012
جیکب آباد…جیکب آباد میں دو روز قبل ڈاکٹر انور وگن کی گرفتاری کے خلاف قومی شاہراہ پر احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے 15ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔ پی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹر انور وگن کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو ٹائر جلا کر بلاک کردیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مجید ابڑو نے ڈاکٹروں سے روڈ کھلونے کے لئے مذاکرات کئے تاہم ڈاکٹروں نے ڈاکٹر انور وگن کی بازیابی تک روڈ بند رکھنے کا کہا،جس پرپولیس نے قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کرانے کے لئے ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج شروع کردیااور 15ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔ڈاکٹر انور وگن کو دو روز قبل پولیس نے اغوا ہونے والی ہندو لڑکی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔واقعے کے خلاف 10ڈاکٹروں سمیت 22افراد کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔جس میں ہنگامہ آرائی اورنقص امن کا الزام ہے۔