12 مارچ ، 2012
یروشلم…این جی ٹی… یروشلم میں برف سے بنا یا گیا شہر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اس برفانی شہر کو آباد کرنے میں برف سے مجسمہ سازی کے200ماہرین کو4ماہ کا عرصہ لگا ہے،جس میں چین کے35مجسمہ سازبھی شامل ہیں ۔ اِس برفیلے شہرکو پگھلنے سے روکنے کے لیے درجہِ حرارت منفی10ڈگری سینٹی گریڈرکھا گیا ہے۔ اس شہر کو دیکھنے کے لیے مقامی افراد بیحد پُرجوش ہیں اور مخصوص گرم کوٹ پہن کر ان نمائشی ہالز میں جانے کے بعدرنگ برنگی روشنیوں سے جگمگاتے برف کے مجسموں کو داد دیتے نظر آرہے ہیں۔