12 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…انٹر نیٹ کے اس دو ر میں جہاں بہت کچھ بدل گیا ہے وہیں اب مشہور شخصیا ت کے آٹوگر اف لینا بھی پر انی بات ہو گئی ہے ۔ سما جی روابط کی مشہو ر ویب سائٹ ٹو ئٹر کی بد ولت اب مد احوں نے اپنی پسندیدہ شخصیا ت سے آٹو گر اف کے بجا ئے ان سے ٹو ئٹر پیغا م کا جواب ما نگنا شروع کردیاہے ۔ گو کہ آ ٹو گراف کی طرح ٹو ئٹر کے پیغام کے جو اب کو محفوظ کر کے نہیں رکھا جاسکتا لیکن اس کے با جو د لوگو ں میں ڈیجیٹل آٹوگراف کا شو ق رو ز بر وز بڑ ھتا جا رہا ہے جس کے بعد کسی بھی سیلیبر ٹی کا ٹو ئٹر جو اب نہا یت اہمیت اختیا رکر گیا ہے ۔