دنیا
03 جولائی ، 2013

انڈونیشیاء‘ زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

انڈونیشیاء‘ زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

جکارتا… انڈونیشیاء میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق انڈونیشیاء کے مغربی صوبے آچے میں منگل کے روز آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز جزیرہ سماٹرا سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر قصبہ بائیرون میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں رہائشی گھر بھی تباہ ہوئے ہیں جس کے باعث متعدد افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :