12 مارچ ، 2012
سانتیا گو…دنیا بھر میں اونچی عمارتوں اور کشادہ رقبے پر بھاری لاگت سے عظیم الشان ہو ٹل تو تعمیر کیے جاتے ہی ہیں لیکن چلی میں ایک پہاڑ کے اندر ایسا منفرد ہو ٹل قائم کیا گیا ہے جس کے اوپر چوبیس گھنٹے آبشار بھی بہتی ہے۔یہ کو ئی قدرتی پہاڑ نہیں بلکہ تخلیقی ذہنوں کاشاہکار ہے جس میں اس ہوٹل کی عمارت کو پہاڑ کی شکل میں ہو بہو بنایا گیاہے۔ پہلی نظر میں یہ ہو ٹل ایک لاوا اُگلتے پہاڑ کی تصویر پیش کر تا نظرآتا ہے لیکن اس میں سے تپتی آگ کے بجائے تازہ اور شفاف پانی کی آبشار بہتی ہے۔ اس ہو ٹل کی چوٹی سے گرتا پانی کھڑکیوں پر سے گزرتا ہوا نیچے آتا ہے جہاں بیٹھے افراد نا صرف اس حسین منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ اس انفرادیت کے باعث کھانے کا مزہ اور ذائقہ مزید دوبالا ہو جا تا ہے۔