12 مارچ ، 2012
لندن … ایک برطانوی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بڑھاپا اپنے ساتھ خوشیاں لے کر آتا ہے۔ ایک عام خیال تو یہ ہی ہے کہ آدمی کو اپنا بچپن خوشیوں سے بھرپور لگتا ہے اور جوانی امنگوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے مگر نئی ریسرچ کے مطابق ہم جیسے جیسے بوڑھے ہوتے جاتے ہیں خوشیوں کے قریب ہوتے چلے جاتے ہیں۔ برطانیہ اور امریکا میں دس ہزار لوگوں پر تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ خوشیوں کی سطح کا جائزہ لینے کے لئے ایک U کی شکل کا گراف بنایا گیا جس سے پتہ چلا کہ 45 برس کی عمر میں خوشیوں کا گراف سب سے کم ہوجاتا ہے اور اس کے بعد یہ بڑھنے لگتا ہے۔ تحقیق کے دوران شرکا کے طرز زندگی، ان کے صحت کے معاملات اور ان کے جسمانی اور ذہنی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔