13 مارچ ، 2012
اسلام آباد… ملک میں بیشتر مقامات پر موسم ابرآلود جبکہ بعض بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، ہزارہ ڈویژن میں تیز دھول نکلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود ہے ، غذر اور دیامر کے پہاڑوں پر آج دوسرے روز بھی برفباری جاری ہے، نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش ہوہی ہے۔ آزادکشمیرمیں موسم جزوی پرآلود ہے، بالائی علاقوں میں گزشتہ روز کی ہلکی برفباری کے بعد سردی برقرار ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے تمام علاقوں میں رات بھر بارش ہوتی رہی، تاہم آج صبح سے تیز دھوپ نکل آئی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں، بالائی علاقوں لواری ٹاپ اور کالام میں وقفے وقفے سے ہلکی برفباری جاری ہے۔