13 مارچ ، 2012
میرانشاہ… شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ کے بازار میں نامعلوم افراد نے 6وڈیوسینٹرزکو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا۔ذرائع کے مطابق میران شاہ بازار میں علی الصبح نا معلوم افراد نے 6ویڈیو سینٹرز کی دکان میں بارودی مواد نصب کردیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئے،جس سے دکانوں میں آگ لگ گئی اور دکانوں میں موجود سارا سامان جھل کر خاکستر ہوگیا۔تاہم ہوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔