پاکستان
13 مارچ ، 2012

رحیم یارخان ، بیوی کو منانے والے شوہر نے ساس اور سالی قتل کردی

رحیم یارخان ، بیوی کو منانے والے شوہر نے ساس اور سالی قتل کردی

رحیم یارخان … رحیم یارخان میں ناراض بیوی کو منانے والے شوہر نے جھگڑا بڑھ جانے پرساس اور سالی کو قتل کردیا۔۔واقعہ نیازی کالونی میں پیش آیا جہاں رب نواز اپنی بیوی صائمہ کومنانے سسرال منانے گیا،، سسرالیوں نے صائمہ کو بھجوانے سے انکار کردیا اوراس دوران سالی ارم اور رب نواز میں تلخی بڑھ گئی ، جس پر رب نواز واپس چلا گیا مگر تلخی کی رنجش نہ بھولاتے ہوئے اپنی بھائی سلمان کے ساتھ واپس آگیا اور دیوار پھلانگتے ہوئے سسرال کے گھر میں داخل ہوگیا، جہاں اس نے ساس کوثر بی بی اورسالی ارم کو قتل کردیا۔ دونوں ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے،، مقتولہ کوثر اور ارم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے شیخ زید اسپتال میں منتقل کردیاگیا،، پولیس نے ابتدائی کاروائی کے بعد ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :