پاکستان
13 مارچ ، 2012

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان

پشاور … پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالا ئی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں 2 ملی میٹر ،پارہ چنار 3،سیدوشریف9،چترال 7،مالم جبہ31،دیر17،اور کالام میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے۔

مزید خبریں :