پاکستان
13 مارچ ، 2012

ٹیکسلا میں جائیداد کا تنازع ،دیور نے بھابھی اور اسکا داماد قتل کردیا

راول پنڈی … راول پنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں جائیداد تنازع کے باعث دیور نے مبینہ طور پر بھابھی اور اسکے داماد کو قتل کردیا ہے ۔ ٹیکسلا پولیس کے مطابق صابرہ بی بی آج عدالت میں مقدمہ کی پیروی کے بعد جیسے ہی باہر نکلی تو اسکا دیور نذیرشاہ باہر تاک لگائے موجود تھا، ملزم نے دونوں پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگیا، گولیاں لگنے کی وجہ سے خاتون اور اسکا داماد موقع پر دم توڑ گئے ، پولیس نے بتایاہے کہ مقتول خاتون، این مقدمہ قتل میں سزا کاٹ چکی ہے جبکہ اسکا ، ایک مکان کی ملکیت پر تنازعہ بھی چل رہا تھا ۔

مزید خبریں :