پاکستان
13 مارچ ، 2012

لاہور ہائیکورٹ:مرضی سے شادی کرنیوالوں کے رشتہ دار وں میں جھگڑا

لاہور ہائیکورٹ:مرضی سے شادی کرنیوالوں کے رشتہ دار وں میں جھگڑا

لاہور… لاہور ہائی کورٹ میں مرضی سے شادی کرنے والے جوڑے کے رشتہ دار آپس میں الجھ پڑے اور ایک دسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرتے ہوئے دونوں فریق لڑکی کو اپنے ساتھ لیجانے کے لئے کھینچا تانی کرتے رہے۔حجرہ شاہ مقیم کی عارفہ اور ریاض نے گھر سے بھاگ کر مرضی سے شادی کی تھی جس پر عاصمہ کے گھر والوں نے ریاض اور اس کے رشتہ داروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروادیا۔عاصمہ اور ریاض نے اس مقدمہ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا دونوں آج عدالت میں پیش ہوئے۔ عاصمہ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ عاقل اور بالغ ہے اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے عاصمہ اور ریاض جونہی عدالت سے باہر نکلے تو عاصمہ کے گھروالوں نے ریاض اور اس کے رشتہ داروں پر حملہ کردیا۔عاصمہ کے بھائی نے اسے ساتھ لیجانے کے لئے کھینچا جبکہ ریاض نے عاصمہ کو اپنی طرف کھینچے کی کوشش کی اس دوران دونوں فریق کے رشتہ داروں میں ہاتھاپائی شروع ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو زدوکوب کیا اس دوران ریاض اور عاصمہ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ انہیں ہائی کورٹ کے اسپتال میں طبی امدا فراہم کی گئی اور دونوں میاں بیوی کورٹ سے چلے گئے۔

مزید خبریں :