13 مارچ ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی… کھانے میں ماہر جاپانی شخص نے ایک منٹ کے دوران13گرلڈ چیز سینڈوچز (Grilled Cheese Sandwiches)کھا کر نیاعالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔Takeru Kobayashi نا می یہ نو جوان تیز رفتاری سے کھانے کا عالمی چیمپئین بھی ہے جس نے امریکی ریاست ٹیکساس میں جاری ایک فیسٹیول کے دوران بغیر رُکے 60سیکنڈ کے مختصر ترین وقت میں 13گرلڈ چیز سینڈوچز کھا کراپنا لو ہا منوالیا۔اس نو جوان نے زیادہ سے زیادہ چیز سینڈوچز کھا نے کی خاطر پانی کے ساتھ انھیں چبانے کے بجائے نگل کر اس کارنامے کو سر انجام دیاجوکم وقت میں تیز رفتاری سے کھانے کی اس صلاحیت کے باعث ہوٹ ڈاگ کھانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکا ہے اور یہ اعزاز پچھلے چھ سالوں سے مسلسل اس ہی کے پاس ہے۔