13 مارچ ، 2012
ٹورنٹو…این جی ٹی…دنیا بھر میں سپاگیٹی سے کھانے کیلئے لذیذ ڈشز تیار کی جاتی ہیں لیکن کینیڈا میں ایک ایسے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان طالب علموں نے سپاگیٹی سے مضبوط پل تخلیق کیے ۔اس سالانہ مقابلے میں دنیا بھر سے آئے طالب علموں نے سپاگیٹی سے پل کے مختلف ماڈلز بنائے جن کی مضبوطی کا اندازہ وزنی مشینوں کی مدد کیا گیا ۔اس سال ہنگری سے آئے ایک طالب علم پیٹر سینڈرکے تخلیق کردہ 967 گرام وزنی سپاگیٹی پُل کو پہلے انعام کا حقداد ٹھہرایا گیا جس کے ذریعے384 کلو گرام وزن اٹھا کر اس کی مضبو طی بھی پیش کی گئی جسے دیکھ کر اس موقع پر موجود تما م افراد حیران رہ گئے۔