کاروبار
13 مارچ ، 2012

سندھ : کل صبح نو بجے سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند رہینگے

سندھ : کل صبح نو بجے سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند رہینگے

کراچی… بھٹ گیس فیلڈ میں خرابی کے باعث سندھ میں بدھ صبح نو بجے سے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے جیو نیوز کوبتایا کہ سی این جی بندش شیڈول سے ہت کر کرنے کی وجہ بھٹ گیس فیلڈ میں خرابی کے باعث یومیہ 5 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہمی میں تعطل اور اسے صحیح کرنے کی کوشش کے بعد دیگر کمپریسر میں خرابی اور اس سے 25 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہمی کچھ گھنٹوں کے لیے معطل ہو نا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گو کہ خرابی دور کر دی گئی ہے تاہم اسکے باعث سندھ اور بلوچستان کے گیس پائپ لائن نظام میں 15 کروڑمکعب فٹ گیس کی کمی ہو گئی ہے اور اسوقت پائپ لائنز میں گیس 85 کروڑ مکعب فٹ یومیہ کی سطح پر ہے جسے بہتر بنانے کیلیے بدھ صبح 9 بجے سے جمعرات صبح 9 بجے تک سندھ میں سی این جی بند رہے گی، حکام کے مطابق ہفتہ وار ناغہ بدستور شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

مزید خبریں :