11 جولائی ، 2013
اسلام آباد … وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آبی وسائل کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان چین کے دورے سے واپس اسلام آباد پہنچے جہاں ان سے چیئرمین واپڈا راغب عباس نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میرانی ڈیم اور بلوچستان کے دیگر آبی وسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کچھی کینال، ہنگول ڈیم اور صوبے کے دیگر اہم آبی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہے۔