پاکستان
11 جولائی ، 2013

پاک سعودی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کرینگے،نواز شریف

پاک سعودی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کرینگے،نواز شریف

اسلام آباد …وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات استوار ہیں اور موجودہ حکومت دوطرفہ تعلقات کو نئی اسٹراٹیجک بلندیوں تک لے جانے کے لئے کوشش کریگی ۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم بن صالح الغدیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔ وزیراعظم نے رمضان المبارک کے موقع پر سعودی عرب کی قیادت اور برادر عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب 15 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے جو 3.7 ارب ڈالر سالانہ ترسیلات زر بھیج کر ملک کی ترقی کے لئے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس امر کو سراہا کہ سعودی قیادت نے کٹھن حالات میں ہمیشہ پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے عالمی امن و استحکام کے فروغ میں سعودی عرب کے اہم کردار کی بھی تعریف کی۔ وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کی صحت اور درازی عمر کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :