پاکستان
13 مارچ ، 2012

شمالی وزیرستان کااسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ فائرنگ سے قتل

میرانشاہ… شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کو ان کے دفتر میں گھس کر نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عظمت جمال اپنے آفس میں کام کر رہے تھے کہ نا معلوم افراد ان کے دفتر میں گھس گئے۔اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عصمت جمال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :