13 مارچ ، 2012
اسلام آباد…برطانوی ہائی کمیشن نے میچ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کے چھوٹے بیٹے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا۔سلمان بٹ کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی اہلیہ اپنے دو بچوں کے ساتھ شوہر سے ملنیبرطانیہ جانا چاہتی ہیں، جس کے لئے سلمان بٹ کی اہلیہ اوربڑے بیٹے کے پاس برطانیہ کا ویزہ موجودہے لیکن چار ماہ کے چھوٹے بیٹے کا وزیہ نہیں ہے۔ انہوں نے چھوٹے بیٹے کے ویزے کے لئے برطانوی ہائی کمیشن میں دو مرتبہ درخواست دی لیکن دونوں مرتبہ انہیں انکار کردیا گیا، کرکٹر سلمان بٹ میچ فکسنگ کے جرم میں برطانوی جیل میں قیدہیں، جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا برطانوی عدالت سے سزا کے بعد پیدا ہوا تھا اور ابھی تک سلمان بٹ اپنے نومولود بیٹے کو نہیں دیکھ سکے ہیں۔