13 مارچ ، 2012
برسلز…بیلجیئم میں تعینات قطر کے سفیر کوپروٹوکول پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں سات پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔برسلز میں تعینات کئے قطرکے سفیر کے پروٹوکول پر حملہ بادشاہ کے محل کے باہر ہوا۔اس وقت سفیر بادشاہ کو اپنی تقرری کی دستاویزات دینے محل میں موجود تھے۔ حملے میں قطر کے سفیر محفوظ رہے،تاہم پروٹوکول میں موجود سات پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔پولیس کے مطابق پروٹوکول سے گاڑی ٹکرانے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس نے اس واقعے کو جان بوجھ کرکرنے کا اقرار بھی کرلیا ہے۔