دنیا
17 جولائی ، 2013

ہمارا مشن عوام الناس کی خدمت ، فلاح و بہبود ہے،کمشنر ڈیلس کاؤنٹی

 ہمارا مشن عوام الناس کی خدمت ، فلاح و بہبود ہے،کمشنر ڈیلس کاؤنٹی

ڈیلس…راجہ زاہد اختر خانزادہ…ڈیلس کاؤنٹی کی کمشنر ٹریسا ڈینئل نے کہا ہے کہ ڈیلس فورٹ ورتھ میں بسنے والے تمام ڈیمو کریٹ ایک فیملی ممبر کی طرح ہیں جو مل جل کر عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔کریک ہوپر فائن آرٹس سینٹر میں اپنے 60ویں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود ہے،وہ اس وقت انتہائی خوشی محسوس کر رہی ہیں کہ خوشی کے لمحات میں پارٹی کے تمام افرادان کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔اس موقع پر مسلم ڈیمو کریٹک کاکس امریکا کے صدر سید فیاض حسن اور مسلم لیگ ن ڈیلس کے کو آرڈی نیٹر سراج بٹ نے ڈیلس کی کمشنر کو ان کی60ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ۔کاکس امریکاکے صدر فیاض حسن نے اس موقع پر کہا کہ کمشنر ٹریسا ڈینئل خدمت خلق کااعلیٰ جذبہ رکھتی ہیں جو تمام لوگوں کیلئے مثال ہے۔اس موقع پر جج کیرل گنس برگ،جج جم جارڈن،جج پٹریشیا کروڈر،جج مارٹی لوز،ڈیمو کریٹک قومی کمیٹی کے رکن بیٹی ریجل اور ان کے شوہر،سابق چیئر مین آف ٹیکساس ڈیمو کریٹک پارٹی سمیت دیگر سول و اعلیٰ حکام نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی۔

مزید خبریں :