کھیل
21 جولائی ، 2013

چوتھا ون ڈے:ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 262کا ہدف

چوتھا ون ڈے:ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 262کا ہدف

سینٹ لوشیا…پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 262رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر ویسٹ انڈیز نے اپنے 49اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 261رنز بنائے۔جس میں مارلن سموئیلز نے 106ناٹ آؤٹ اسکور کیا، انکے علاوہ سمنز 46اورکرس گیل 30قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ جنید خان ،و ہاب ریاض ،شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے اس میچ کو 49اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :