22 جولائی ، 2013
سڈنی…آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے بگ بیش کا تیسرا سیزن نہ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔43 سالہ شین وارن نے بگ بیش سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں لیگ چھوڑنے کیلئے یہ مناسب وقت ہے۔ شین وارن ،آسٹریلوی بگ بیش کرکٹ لیگ میں ملبورن اسٹارز کی نمائندگی کرتے تھے۔ لیگ اسپن باوٴلر کو تین روز قبل ہی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیاہے۔