24 جولائی ، 2013
سینٹ لوشیا…پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری و فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیزنے پاکستان کو جیت کیلیے243رنزکاہدف دیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ،جس پر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ۔جس میں کپتان وائن براوو48،مارلن سیموئلز45اورجانسن چارلس نے43رنزبنائے، جبکہ سابق کپتان ڈیرن سامی نے شاندار 29ناٹ آؤٹ کی باری تراشی۔پاکستان کی جانب سے جنیدخان نے شاندار بالنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور 3،جبکہ محمدعرفان اورسعیداجمل نے دو دو کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے آج کے میچ میں شاہد آفریدی نے شاندار کیچ لیکر شائقین کے دل موہ لیے