پاکستان
24 جولائی ، 2013

صدارتی انتخاب: اپوزیشن کا عدالتی فیصلے پراعتراض بلاجواز ہے، پرویز رشید

صدارتی انتخاب: اپوزیشن کا عدالتی فیصلے پراعتراض بلاجواز ہے، پرویز رشید

اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا صدارتی انتخاب کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر اعتراض بلاجواز ہے، عدالت نے شیڈول نہیں، صرف پولنگ کی تاریخ تبدیل کی اور امید ہے پیپلزپارٹی صدارتی انتخاب میں حصہ لے گی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کی فیملیز کیلئے 10 روزہ افطار فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عدالتی فیصلے کو سراہا جانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو احساس کرنا چاہئے کہ 27 رمضان کی شب عبادت میں گزاری تو ارکان اسمبلی و سینیٹ صدارتی انتخاب میں صبح ووٹ کیسے ڈال سکیں ۔

مزید خبریں :