25 جولائی ، 2013
اسلام آباد … وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سندھ سے صدر مملکت منتخب ہوا تو یہ وفاق کی مضبوطی کا باعث بنے گا، ممنون حسین کیلئے زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنے کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعظم ہاوٴس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماوٴں نے آئندہ صدارتی انتخاب اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ صدر مملکت کے عہدے پر چھوٹے صوبے سے ممنون حسین کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، اس انتخاب سے وفاق مضبوط ہو گا۔