14 مارچ ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون آج کل تین روزہ دورے پر امریکا پہنچے ہوئے ہیں جہاں انکا ریڈ کارپٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔امریکا پہنچنے والے ڈیوڈ کیمرون دنیا کے وہ پہلے لیڈر بھی بن گئے ہیں جنہوں نے صدر براک اوباما کے ساتھ امریکی صدورکے لیے مخصوص پُرتعیش طیارے ائیر فورس ون میں70منٹ تک اوہائیو کے لیے سفر کیا۔امریکی ریاست اوہائیو پہنچنے والی ان دونوں ہائی پروفائل شخصیات نے وہاں ہونے والے مارچ میڈنیس نامی کالج باسکٹ بال کا فائنل میچ بھی دیکھا۔