28 جولائی ، 2013
جدہ… سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثہ میں دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے، نعشیں تدفین کیلئے وطن عزیز لائی جائیں گی، جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق کراچی جبکہ دوسرے کا ضلع بٹگرام کے گاؤں اجمیرہ سے ہے۔ سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹیلی کام کمپنی کی گاڑی کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے ابوذر اور بٹگرام کے گاؤں اجمیرہ سے تعلق رکھنے والے نعیم خان حادثہ میں جاں بحق ہو گئے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق دونوں مسافروں کی نعشیں تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوں میں لائی جائیں گی۔ بٹگرام میڈیا روم کے ڈائریکٹر عطاء الله نسیم اور ایڈیٹر جاوید اقبال نے حادثہ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔