02 اگست ، 2013
جدہ…جان کیری سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نواز شریف عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جدہ ائرپورٹ پر مکہ مکرمہ کے گورنر پرنس خالد الفیصل نے وزیراعظم نوازشریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نعیم خان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمرہ ادا کرنے کے بعد مدینہ منورہ بھی جائیں گے جہاں وہ روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔