15 مارچ ، 2012
کراچی…کراچی کی تقریباً50فی صد صنعتوں کو کل 12گھنٹے گیس بند رہے گی،سوئی سدرن حکام کا کہناہے کہ بھٹ گیس فیلڈ میں خرابی کے باعث گیس قلت کا اثر برقرار ہے۔کے ای ایس سی کو بھی گیس کی فراہمی میں کمی کردی گئی ہے۔ کے ایس سی کو اب دس کروڑ مکعب فٹ گیس دی جا رہی ہے ۔ لاندھی ،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کل صبح سات بجے سے گیس بند ہوگی۔