15 مارچ ، 2012
ڈھاکا … بنگلادیش میں دو روز قبل کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 138 ہوگئی۔ بنگلادیشی حکام کے مطابق دو روز قبل دریا ئے میگھنا کے وسط میں مسافر کشتی تیل بردار ٹینکر سے ٹکراگئی تھی، کشتی میں 300 افراد سوار تھے جن میں سے کچھ نے تیر کر جان بچائی تھی۔ اس حادثے کو بنگلادیش میں گزشتہ 7 برسوں کے دوران کشتی ڈوبنے کا سب سے بدترین سانحہ قرار دیا جارہا ہے۔