15 مارچ ، 2012
کراچی … کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح 9 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے کی صبح 9 بجے سے اتوار کی صبح 9 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتے میں دوسری دفعہ سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کیلئے بند کیے جارہے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کورنگی، لانڈھی اور بن قاسم ٹاوٴن میں انڈسٹریز کو جمعے کی صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ سائٹ اور فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں ہفتہ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔