15 مارچ ، 2012
نیویارک … بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی کارکردگی جانچنے والی نئی رپورٹ جاری کردی گئی، ہارورڈ دنیاکی بہترین جامعات میں شامل لیکن مشرق بعید کے کئی ادارے سبقت لے جانے میں تیز نظر آرہے ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن سپلیمنٹ کی ورلڈ ریپوٹیشن رینکنگ 2012ء کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی 100 یونیورسٹیز کی فہرست میں اول نمبر پر ہے، جس کے بعد میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی کیمبرج ہیں، جنہیں سپر برانڈ کا نام دیا گیا ہے۔ آکسفورڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے، ٹوکیو اور کیوٹو یونیورسٹیز 8ویں اور 20 ویں نمبر پر کھڑی ہیں۔ اس سال کی فہرست میں برطانیہ کی تقریباً 10 یونیورسٹیاں شامل ہیں جو سال 2011ء سے دو کم ہیں، لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنسز نے اپنی ریٹنگ بہتر کی ہے ۔