15 اگست ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد واقعے کا مرکزی کردار سکند ر خان اور اسکی بیوی کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، دونوں کو پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں لایا گیا ۔ سکندر کو دو گولیا لگی ہیں اور وہ اسوقت بے ہوش ہے ،اسکا کافی خون بھی بہا ہے،اور اس وقت اسکا آپریشن تھیٹر میں آپریشن جاری ہے۔ جبکہ اسکی بیوی کو بھی زخمی حالت میں لایا گیا ہے تاہم اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔بتایا جاتا ہے۔واقعے میں ڈی ایس پی عارف خان سمیت دواہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔