17 اگست ، 2013
کراچی…بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اگرمعاملات درست نہ ہوں تومذاکرات مشکل، ناممکن یا معطل بھی ہوسکتے ہیں۔ بھارت کے شہر دہرہ دون میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مذاکرات کے لیے کچھ زمینی حقائق درکارہوتے ہیں، معاملات بہترنہ ہونیکی صورت میں مذاکرات مشکل، ناممکن یامعطل بھی ہوسکتے ہیں۔