18 اگست ، 2013
کراچی…قومی عوامی تحریک نے سندھ حکومت کو مجوزہ بلدیاتی نظام سے متعلق تجاویز ارسال کردی ہیں۔قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے سندھ گورنمنٹ کے وزرا نثار کھوڑو، سکندر میندھرواور شرجیل میمن کو تجاویزپر مبنی خط ارسال کر دیا ہے ،ایاز لطیف پلیجو نے تجویز دی ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع کو یکساں وسائل اور اختیارت دیے جائیں ،کراچی کے پانچ اضلاع کو برقرار رکھا جائے،انھوں نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمت دینے کا اختیار سندھ حکومت کو جبکہ گریڈ 16 اوراس سے اوپر کی ملازمتیں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے دی جائیں۔