کاروبار
16 مارچ ، 2012

کارپوریٹ ٹیکس کم کر کے 30 فیصد کرنے کی تجویز وزارت خزانہ ارسال

کارپوریٹ ٹیکس کم کر کے 30 فیصد کرنے کی تجویز وزارت خزانہ ارسال

کراچی…کمپنیوں کو معاون ٹیکس نظام کی فراہمی کے لئے ایف بی آر نے کارپوریٹ ٹیکس 35 فیصد سے مرحلہ وار کم کر کے 30 فیصد کرنے کی تجویز وزارت خزانہ کو بھیج دی۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس میں5 فیصد کمی کی مرحلہ وار عمل درآمد کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹیکس کی شرح 35 سے کم کرکے 32 فیصد اور مالی سال 2013 کے لئے یہ شرح 30 فیصد کئے جانے کی تجویز ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کمپنیوں کو اسٹاک مارکیٹ میں اندراج پر راغب کرنے کے لئے اندراج شدہ کمپنیوں کے لیے مزید ٹیکس میں کمی کی بھی تجویز ایف بی آر نے حکومت کو دی ہے۔

مزید خبریں :